27 فروری، 2025، 2:00 PM

ایران کا بحری جنگی بیڑا ممبئی پہنچ گیا، انڈین نیوی کا پرتپاک استقبال

ایران کا بحری جنگی بیڑا ممبئی پہنچ گیا، انڈین نیوی کا پرتپاک استقبال

ایران کا 100 واں بحری جنگی بیڑا ممبئی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کا 100 واں بحری جنگی بیڑا جمعرات کی صبح ممبئی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔ بیڑے میں جنگی جہاز بوشہر اور لاوان شامل ہیں۔

ممبئی بندرگاہ آمد پر جنگی بیڑے کا ایرانی قونصل خانے، نیشنل ایرانی آئل کمپنی، اسلامی جمہوریہ ایران شپنگ لائنز، ایران ایئر اور بھارتی بحریہ کے سینئر کمانڈرز کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

یہ بحری دورہ ایک وسیع مشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد بحر ہند، بحیرہ عمان اور خلیج فارس کے ممالک تک امن اور دوستی کا پیغام پہنچانا ہے۔

ممبئی میں قیام کے دوران ایرانی بیڑے کی سرگرمیوں میں اعلی سطحی بحری ملاقاتیں، تعلیمی، ثقافتی اور تاریخی مقامات کے دورے، اور دوستانہ کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔

News ID 1930736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha