مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی قومی طاقت کا ایک حصہ اور ملک کی سلامتی اور خودمختاری کا محافظ ہے۔
انہوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے شہداء کی باوقار اور تاریخی تدفین نے ثابت کردیا کہ یہ تحریک نہ صرف مضبوط ہے بلکہ اسے لبنانی عوام کی بھرپور حمایت بھی حاصل ہے۔
قالیباف نے مزید کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ ایک روشن ستارے کی طرح چمکے اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ظلم اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مقاومت ایک نظریہ ہے، جسے دہشت گردی یا قتل و غارت سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ لبنان میں ان مردوں اور عورتوں کو دیکھا جو اپنے محبوب اور مرحوم رہنما سے بے حد محبت کرتے تھے۔ وہ دشمن سے خوفزدہ نہیں تھے اور نہ ہی کسی مایوسی میں مبتلا تھے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے ثابت کردیا ہے کہ دشمن اس کی عوامی حمایت کو نظرانداز کر کے اسے لبنان کے سیاسی اور دفاعی معاملات سے باہر نہیں نکال سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ایران لبنان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے ملک کے تمام گروہوں کے اتحاد پر زور دیتا ہے اور لبنانی حکومت، پارلیمنٹ اور مقاومت کی باہمی ہم آہنگی سے ہونے والے ہر معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ