مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے حوالے سے جارحانہ عزائم سامنے آنے کے بعد عرب ممالک سمیت پوری دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
امریکی اور صہیونی حکومت کے منصوبے کے بارے میں غور کرنے کے لئے عرب لیگ نے قاہرہ میں ایک ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عرب ممالک کے سربراہان کی یہ ہنگامی نشست 27 فروری کو منعقد ہوگی۔
اس اجلاس کا مقصد ٹرمپ کے اس خطرناک منصوبے پر غور کرنا ہے، جس کے تحت غزہ پٹی پر قبضہ اور فلسطینیوں کو وہاں سے بےدخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
علاوہ ازیں اجلاس میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی جانب سے مصر اور اردن پر ڈالے جانے والے دباؤ کے خلاف عرب ممالک کا ایک مشترکہ مؤقف اپنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب ہوتے ہی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرکے قریبی عرب ملک میں بسانے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ