9 فروری، 2025، 8:35 AM

خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، اقوام متحدہ

خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سربراہ گوٹریش نے کہا ہے کہ غزہ کے مسائل کے حل کے لئے خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونی گوٹریش نے غزہ کی تباہ کن صورتحال کے پیش نظر حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان مستقل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ جاری رہنا چاہئے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہم غزہ میں ہلاکتوں اور تباہی کے مناظر کا دوبارہ مشاہدہ کرنا نہیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا واحد اور پائیدار حل ایک آزاد اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

یاد رہے کہ حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد عالمی سطح پر عارضی جنگ بندی کو مستقل جنگ بندی میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے۔

News ID 1930180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha