مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آذربائیجانی صدر الہام علی اف نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کے نام ایک خط میں ان کی طرف سے ڈی-8 میں آذربائیجان کی شمولیت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ میں اسلامی جمہوریہ ایران اور ذاتی طور پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے قاہرہ میں 19 دسمبر 2024 کو منعقدہ 11ویں ڈی-8 سربراہی اجلاس کے دوران آذربائیجان کو ڈی-8 تنظیم کا رکن منتخب کرنے میں حمایت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 30 سال سے فعال ڈی-8 تنظیم نے پہلی بار توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تاریخی فیصلہ آذربائیجان پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے جو کہ ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آذربائیجان ڈی-8 کے بنیادی اصولوں پر عمل کرنے، تنظیم میں باہمی تعاون کو فروغ دینے، اسلامی یکجہتی مضبوط کرنے اور تنظیم کو مزید طاقتور بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
الہام علی اف نے اپنے خط میں ایرانی عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ