16 دسمبر، 2024، 11:53 PM

ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی چاہتے ہیں، صیہونی ترجمان کا دعوی

ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی چاہتے ہیں، صیہونی ترجمان کا دعوی

صیہونی وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر نے نیتن یاہو سے گفتگو کے دوران خطے میں جنگ کے خاتمے پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی  وزیر اعظم کے ترجمان نے نیتن یاہو کے ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹیلی فونک گفتگو کے دوران فلسطینی مزاحمت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی معاہدے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

صیہونی ترجمان نے دعوی کیا کہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور ممکن ہے کہ ہم ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے کسی معاہدے تک پہنچ جائیں۔

 انہوں نے مزید دعوی کیا کہ ہم فلاڈیلفیا کوریڈور کے معاملے میں حماس کے موقف میں لچک کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

 صیہونی ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ بات چیت کے دوران جنگ کے خاتمے کی خواہش ظاہر کی۔

News ID 1928853

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha