16 دسمبر، 2024، 2:34 PM

اسرائیل داخلی انتشار اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، صہیونی رہنما کا انتباہ

اسرائیل داخلی انتشار اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، صہیونی رہنما کا انتباہ

سابق صہیونی وزیر جنگ نے انتباہ کیا ہے کہ مقاومت کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیل داخلی انتشار کی وجہ سے خانہ جنگی کا شکار ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے کہا ہے کہ مقاومت کے ساتھ مختلف محاذوں پر جنگ کے دوران صہیونی حکومت داخلی مسائل سے دوچار ہوگئی ہے۔

صہیونی حکام کو اندرونی مسائل سے شدید تشویش لاحق ہوگئی ہے۔ سابق وزیر دفاع بنی گانتز نے مقبوضہ علاقوں میں داخلی اختلافات کی شدت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت ایک بیرونی جنگ سے داخلی خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

گانتز کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب صہیونی حکومت کی انتہا پسند کابینہ نے ایسی پالیسیاں اختیار کیں جس کے نتیجے میں مقبوضہ علاقوں میں عوامی غصے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

نتن یاہو کابینہ نے نہ صرف فلسطین میں جاری جنگ کو طول دینے کے لیے کسی سمجھوتے سے انکار کیا بلکہ حماس کی قید میں موجود صہیونی یرغمالیوں کو بھی نظرانداز کیا جس کے نتیجے میں ان میں سے کئی قیدی غزہ میں صہیونی بمباری کے دوران ہلاک ہو چکے ہیں۔

News ID 1928835

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha