12 دسمبر، 2024، 11:14 PM

اسلامی جمہوریہ ایران مزاحمتی محاذ کی مدد کے لئے پرعزم ہے، جنرل ابو القاسم

اسلامی جمہوریہ ایران مزاحمتی محاذ کی مدد کے  لئے پرعزم ہے، جنرل ابو القاسم

سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ مزاحمت خطے میں دشمنوں کا مقابلہ کر رہی ہے اور اسلامی جمہوریہ اس سلسلے میں کسی قسم کی مدد سے دریغ نہیں کرے گا۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر عہدیدار جنرل ابوالقاسم چمن نے کہا کہ دشمن کی میڈیا ایمپائر ملک کے نوجوانوں کے اذہان کو کنٹرول کرنے کوشش کر رہی ہے، لیکن ہمارے جوان  جہاد تبیین کے اسلحے سے اس جھوٹے طلسم کو توڑ ڈالیں گے۔


انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں شہید پرور مکتب کی ترویج ہو رہی ہے،  غزہ، لبنان، یمن وغیرہ میں جوانوں کی شہادت اس کی واضح مثال ہے۔

 جنرل ابوالقاسم نے کہا کہ عاشورائی ثقافت نے دنیا بھر کے آزاد لوگوں کے دلوں کو موہ لیا ہے، آج قابض دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں غزہ اور لبنان کے عوام کی ثابت قدمی ان کی مزاحمت اور شہادت پروری کو ثابت کرتی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمت خطے میں دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے اور اسلامی جمہوریہ اس سلسلے میں حمایت کے لیے پرعزم ہے۔

News ID 1928763

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha