مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی فورسز کے حملے مسلسل جاری ہیں۔
شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں پناہ گزین کیمپوں پر صہیونی فضائیہ نے بمباری کی ہے۔ حملوں میں 16 فلسطینیوں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ امدادی کارکنوں کے مطابق صہیونی حملوں کی وجہ سے بیت لاہیا میں موجود 60 ہزار فلسطینیوں کی جان خطرے میں ہے۔
اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے شمالی غزہ میں واقع ہسپتال کمال عدوان پر بھی بھاری توپ خانے کے ذریعے گولہ باری کی ہے جس کی وجہ سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
علاوہ ازین النصیرات کیمپ، خان اور رفح میں بھی مختلف مقامات پر صہیونی فوج نے حملہ کیا ہے۔ الشاتی کیمپ پر صہیونی فضائیہ کے حملے میں کم از کم 5 فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی حملوں میں مجموعی طور پر 36 فلسطینی شہید اور 96 زخمی ہوگئے ہیں۔
گذشتہ سال اکتوبر سے اب تک صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں 44 ہزار 502 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 5 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ