2 دسمبر، 2024، 11:01 PM

شام کے بحران پر قابو پانے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی مشاورت جاری ہے، مصری وزیر خارجہ

شام کے بحران پر قابو پانے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی مشاورت جاری ہے، مصری وزیر خارجہ

مصر کے وزیر خارجہ نے شام کے بحران سے نمٹنے کے لئے قاہرہ کی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کوششوں کا اعلان کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعطی نے غزہ جنگ اور شام کی حالیہ صورت حال کے بارے میں ملک کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں اور اس وقت قاہرہ میں حماس اور الفتح کے وفود جنگ کے بعد غزہ کے انتظام کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصر شام کے بحران پر قابو پانے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر رابطہ کاری میں تیزی لا رہا ہے۔

عبدالعطی نے مزید کہا کہ شام کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں اور ہم شام کی سالمیت کے تحفظ پر تاکید کرتے ہیں۔ 

انہوں نے خبردار کیا کہ شام کے حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جائے ورنہ اس کے تباہ کن نتائج پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لیں گے۔

News ID 1928537

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha