2 دسمبر، 2024، 11:00 PM

شامی فضائیہ کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، درجنوں تکفیری ہلاک

شامی فضائیہ کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، درجنوں تکفیری ہلاک

میڈیا ذرائع نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران "حماہ " اور "ادلب" کے اطراف میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام اور روس کی فضائیہ کے مشترکہ حملوں میں مزید درجنوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

سانا نیوز ایجنسی نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران حماہ اور ادلب کے مضافات میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں اور اس دوران ان اسلحے کے گوداموں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ 

دوسری طرف دہشت گردوں نے حلب شہر میں آج رات سات بجے سے کل صبح سات بجے تک کرفیو کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1928536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha