17 نومبر، 2024، 4:02 PM

حزب اللہ کے میڈیا آفس کے سربراہ "محمد عفیف" اسرائیلی حملے میں شہید

حزب اللہ کے میڈیا آفس کے سربراہ "محمد عفیف" اسرائیلی حملے میں شہید

ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے میڈیا چیف محمد عفیف کو بیروت میں راس النبا پر صیہونی حکومت کے حملے کے دوران شہید کر دیا گیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ نیوز چینل نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ کی میڈیا سیل کے سربراہ محمد عفیف کو آج بیروت میں راس النبا پر صیہونی حکومت کے حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

لبنانی عرب سوشلسٹ بعث پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے حزب اللہ کے میڈیا چیف محمد عفیف کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ محمد عفیف کو حادثاتی طور پر عمارت میں نشانہ بنایا گیا اور شہید کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔ 

News ID 1928179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha