مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تہران کے فلسطین اسکوائر پر واقع مسجد امام صادق میں حماس کے سربراہ شہید یحیی السنوار اور مقاومت کے دیگر شہداء کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای اور دیگر اعلی حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی۔
تقریب میں تہران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی نے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔
حماس کے سربراہ یحیی السنوار گذشتہ دنوں صہونی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران اپنے ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ