مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے لبنان کے دارلحکومت بیروت میں صہیونی حکومت کے فضائی حملوں کے بعد شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بیروت پر ہونے والا حملہ جنگی جرائم ہے۔ صہیونی حکومت نے اپنی اصلیت کا دنیا کے سامنے کھل کر مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین اور لبنان کے عوام کے خلاف صہیونی جنایات عالمی برادری کی بے حسی کی دلیل ہے جو اس کی دہشت گردی کو روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ صہیونی حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ خطے اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ امید ہے کہ خطے اور عالمی ممالک اس جنایت کی شدید مذمت کریں گے۔
صدر پزشکیان نے لبنانی حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کی اور کہا کہ ہم آپ اور لبنانی مقاومت کے غم میں برابر شریک ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صہیونی حکومت کے حالیہ جنگی جرائم کا جائزہ لے رہا ہے۔ اس مشکل گھڑی میں لبنانی عوام اور مقاومت کا ساتھ دیں گے۔
آپ کا تبصرہ