26 ستمبر، 2024، 10:55 AM

حزب اللہ کی شمالی مقبوضہ فلسطین میں کاروائی، فائرنگ کا تبادلہ

حزب اللہ کی شمالی مقبوضہ فلسطین میں کاروائی، فائرنگ کا تبادلہ

حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے قبضے المنارہ میں صہیونی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے جمعرات کی صبح شمالی مقبوضہ فلسطین کے قصبے المنارہ میں واقع صہیونی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فوجی تنصیبات پر حملے کے بعد صہیونی فوج نے جواب میں حزب اللہ کے حملہ آوروں پر گولے فائر کئے ہیں۔ علاقے میں ہیلی کاپٹروں نے گشت شروع کیا ہے۔

اس سے پہلے المیادین نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا تھا کہ المنارہ میں صہیونی فوج نے گشت بڑھادی ہے۔ بعض مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان کے مختلف شہروں پر حملوں کے بعد حزب اللہ نے جوابی کاروائی میں اضافہ کردیا ہے۔

News ID 1926915

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Mudassar syed ZA 16:19 - 2024/09/26
      0 0
      Masha Allah Allah Hizbullah ki Madad kerin gye Insha Allah