مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی ذرائع نے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ قاہرہ مذاکرات میں فلاڈیلفیا محور کے حوالے سے کوئی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔
ان ذرائع نے آگاہ کیا: اسرائیل نے فلاڈیلفیا راہداری میں اپنی افواج کو کم کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے لیکن مصری اور فلسطینی فریق اس محور سے اسرائیلی فوجیوں کے مکمل انخلاء پر اصرار کرتے ہیں۔
باخبر ذرائع نے صورتحال کو انتہائی پیچیدہ قرار دیتے ہوئے تشویش ظاہر کی کہ اگر نیتن یاہو لچک نہیں دکھاتے ہیں تو کوئی جنگ بندی معاہدہ انجام نہیں پائے گا۔
آپ کا تبصرہ