10 اگست، 2024، 6:18 PM

صہیونی فوج کی کمپنی پر سائبر حملہ، سسٹم معطل

صہیونی فوج کی کمپنی پر سائبر حملہ، سسٹم معطل

صہیونی فوج کو پرزہ جات اور اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنی پر سائبر حملے کے بعد سسٹم معطل ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عبرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج کو دفاعی پزرہ جات فراہم کرنے والی کمپنی البیٹ سسٹم پر سائبر حملہ ہوا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ کمپنی پر انتقام موعود نامی ہیکر گروپ نے حملہ کیا۔ سائبر حملے کے بعد کمپنی کا نظام معطل ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ طوفان الاقصی صہیونی حکومت کے دفاعی اور دیگر اداروں پر ہیکروں نے متعدد حملے کئے ہیں۔

انتقام موعود گروپ کے حملے کا شکار ہونے والی کمپنی صہیونی فوج کی دفاعی ضروریات پوری کرتی ہے اور صہیونی فوج ان ہتھیاروں کو فلسطینی بے گناہ عوام کے خلاف استعمال کرتی ہے۔

News ID 1925888

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha