9 اگست، 2024، 5:07 PM

القسام نے غزہ میں صہیونی فوج کے دو ڈرون طیارے گرائے+ویڈیو

القسام نے غزہ میں صہیونی فوج کے دو ڈرون طیارے گرائے+ویڈیو

القسام بریگیڈ نے غزہ کے جنوب میں صہیونی فوج کے دو ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے صہیونی فوج کے دو ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔

القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں صہیونی فوج کے سکائی لارک اور بمبرڈ ڈرون طیارے دکھائے گئے ہیں جن کو رفح کے مشرقی اور مغربی علاقے میں سرنگوں کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیمیں طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک متعدد صہیونی ڈرون طیاروں کو سرنگوں کرچکے ہیں۔

News ID 1925862

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha