23 جولائی، 2024، 1:22 PM

ایرانی دفاعی مصنوعات کی برامدات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے، وزیر دفاع

ایرانی دفاعی مصنوعات کی برامدات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے، وزیر دفاع

ایرانی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ شہید صدر رئیسی کی حکومت میں ایرانی دفاعی مصنوعات کی برامدات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی نے کہا ہے کہ شہید رئیسی کے دور حکومت میں ملکی دفاعی صنعت نے قابل قدر ترقی کی ہے۔ گذشتہ 33 مہینوں کے دوران ملکی دفاعی مصنوعات کی برامدات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

کابینہ کے اجلاس کے دوران حکومت کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے ہتھیاروں اور دفاعی ساز و سامان کی تیاری کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کو خدمات فراہم کرنے میں 2.5 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ سیمرغ سیٹلائٹ کیریئر کی کامیاب لانچنگ،  "ذوالجناح" ریسرچ سیٹلائٹ کیرئیر کو مدار میں بھیجنا، خرمشہر 4 اور ابومہدی میزائلوں کی تیاری ملک کی دفاعی کامیابیوں میں شامل ہیں۔

جنرل آشتیانی نے کہا کہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل 15خرداد کی تیاری، ملکی سطح پر تیار کردہ مرصاد اور ارمان دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ، مہاجر 10 اسٹریٹجک ڈرون کی تیاری، سیمرغ ٹرانسپورٹ طیارے کی کامیاب پرواز کا تجربہ اور یاسین تربیتی جیٹ طیارے کی کامیاب پرواز کا تجربہ ایران کی دیگر دفاعی کامیابیوں میں شامل ہیں۔

News ID 1925566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha