30 جون، 2024، 11:16 PM

عراق توانائی کے شعبے میں ایران کے تجربات سے استفادہ کرے، جنرل صفوی

عراق توانائی کے شعبے میں ایران کے تجربات سے استفادہ کرے، جنرل صفوی

رہبر معظم کے دفاعی مشیر جنرل رحیم صفوی نے کہا ہے کہ عراق کو توانائی کے شعبے میں ایران کے وسیع تجربے سے استفادہ کرنا چاہئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، رہبر معظم کے دفاعی مشیر میجر جنرل یحیی رحیم صفوی نے کا ہے کہ ایران اور عراق کے درمیان جغرافیائی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی اشتراکات موجود ہیں۔ ان تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ اقدار پائی جاتی ہیں۔

تہران میں امام حسین یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب میں عراقی اعلی تعلیم کے وزیر نعیم العبودی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر میجر جنرل یحیی رحیم صفوی نے کہا کہ اس وقت 80000 سے زائد عراقی طلباء ایران کی مختلف یونیورسٹیوں اور علمی درسگاہوں میں زیرتعلیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران ٹیکنالوجی، اقتصادیات اور دفاعی علوم میں کافی ترقی کرچکا ہے اور ہم ان علوم اور تجربے کو عراق منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ 

جنرل صفوی نے مزید کہا کہ عراق میں علمی شعبوں میں ہونے والی ترقی خوش آئند ہے اور ہم چاہتے ہیں عراق جوہری توانائی اور دیگر علمی شعبوں میں ہمارے 50 سال سے زائد تجربات سے استفادہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق غزہ کے عوام کی مدد کے حوالے سے متفقہ موقف رکھتے ہیں۔

News ID 1925100

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha