23 جون، 2024، 7:00 PM

تہران، دس کلومیٹر طویل جشن غدیر میں مزاحمتی محور کے پانچ ممالک کے موکب ہوں گے، ڈائریکٹر عوامی مرکز

تہران، دس کلومیٹر طویل جشن غدیر میں مزاحمتی محور کے پانچ ممالک کے موکب ہوں گے، ڈائریکٹر عوامی مرکز

تہران میں دس کلو میٹر طویل جشن غدیر کے عوامی مرکز کے ڈائریکٹر ساسان زارع نے پانچ مزاحمتی ممالک کے موکبوں کے قیام کا اعلان کیا۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، تہران میں دس کلو میٹر طویل جشن غدیر کے عوامی مرکز کے ڈائریکٹر ساسان زارع نے پریس کانفرنس کے دوران جشن غدیر میں عوامی موکبوں کی شرکت کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا: اس سال موکبوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس وقت 250 موکب فعال ہیں جب کہ مزید 600 موکب ریزرو ہیں.

انہوں نے کہا کہ کل رات تک کی رجسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق 300 شہروں میں جشن غدیر منعقد ہو رہا ہے۔

زارع نے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں میں ہم نے دیکھا کہ عوام نے امیر المومنین علیہ السلام سے عقیدت کا بے پناہ اظہار کیا اور اس سال کے اعدادوشمار کے مطابق تہران میں نیاز کی 15000 دیگیں پکائی جائیں گی۔

انہوں نے مزاحمتی محور کے موکبوں کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال لبنان، یمن، عراق، پاکستان اور افغانستان سمیت مزاحمتی محور کے ممالک کے موکب ہوتے ہیں جہاں ان ممالک کے شہری تہران کے عوام کی اپنی روایتی ثقافت کے ساتھ میزبانی کرتے ہیں۔ تاہم اس سال پانچ ممالک، برازیل، بھارت، پاکستان، عراق، اور لبنان میں، ایک کلومیٹر طویل دسترخوان غدیر کا انعقاد کیا جائے گا، جو ایران کے دس کلومیٹر طویل دسترخوان کے طرز پر ہوگا۔

News ID 1924919

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha