20 جون، 2024، 2:54 PM

غزہ میں 98 فیصد بچے پانی سے محروم/310 سے زائد ڈاکٹروں کو گرفتار کیا گیا۔ فلسطینی ذرائع

غزہ میں 98 فیصد بچے پانی سے محروم/310 سے زائد ڈاکٹروں کو گرفتار کیا گیا۔ فلسطینی ذرائع

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 98 بچوں کو پینے کا پانی میسر نہیں۔ جب کہ صیہونی رجیم نے 310 ڈاکٹروں کو حراست میں لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے آگاہ کیا ہے کہ غزہ کے 98 فیصد بچوں کو پینے کا پانی میسر نہیں، جب کہ قابض صہیونی فوج نے فلسطینی بچوں اور زخمیوں کو صحت کی سہولیات سے محروم کرتے ہوئے اس پٹی کے 310 سے زائد ڈاکٹروں کو حراست میں لیا ہے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صیہونی رجیم کی جیلوں میں اب تک دو فلسطینی ڈاکٹر شہید ہوچکے ہیں اور باقی اسیروں کا علم نہیں کہ ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا جارہا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے اس پٹی میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے عالمی برادری کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ جنگ میں صیہونی رجیم کے 3 ہزار سے زیادہ جرائم کے دوران 47 ہزار سے زائد افراد شہید اور لاپتہ ہو چکے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ: الشفا  اور انڈونیشیا کے ہسپتالوں کے بنیادی اور ضروری حصوں کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

News ID 1924836

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha