26 مئی، 2024، 5:02 PM

حماس کا مرکزی مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملہ، صیہونی ذرائع

حماس کا مرکزی مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملہ، صیہونی ذرائع

مقامی میڈیا نے مقبوضہ زمینوں پر حماس کی مزاحمتی تحریک کی جانب سے ایک نئے میزائل حملے کی اطلاع دی۔

مہر نیوز نے ٹائمز آف اسرائیل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ راکٹ بظاہر جنوبی غزہ کے علاقے رفح سے داغے گئے تھے۔

صیہونی حکومتی میڈیا نے بتایا کہ ایک تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی مقبوضہ اراضی پر حماس کے راکٹ کو رفح کے علاقے سے لانچ کیا گیا تھا۔

اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلاغ کی اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  دفاعی سسٹم آئرن ڈوم کے ذریعے مرکزی مقبوضہ علاقوں پر گرنے والے متعدد راکٹوں کو ہوا میں بکھرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم خوف کے مارے ہرزلیہ، کفار شمریاہو، رمت ہشارون، تل ابیب، پیٹہ ٹکوا سمیت کئی صیہونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بج گئے۔

دوسری طرف حماس نے ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جو تقریباً چھے ماہ میں مرکزی مقبوضہ علاقوں پر پہلا واقعہ ہے۔

News ID 1924328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha