26 مئی، 2024، 9:11 AM

مجاہدین کے ہاتھوں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور کئی گرفتار ہوگئے ہیں، ابوعبیدہ

مجاہدین کے ہاتھوں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور کئی گرفتار ہوگئے ہیں، ابوعبیدہ

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں کاروائی کے دوران مجاہدین نے کئی صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ مجاہدین نے غزہ میں صہیونی فورسز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

انہوں نے ایک آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجاہدین نے غزہ کے شمال میں ایک پیچیدہ کاروائی کے دوران صہیونی فورسز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ جبالیا میں مجاہدین نے منصوبہ بندی کے تحت صہونی فوجیوں کو زیرزمین سرنگ کی طرف کھینچا اور سرنگ کے دہانے پر پہنچتے ہی چاروں طرف سے حملہ کیا۔

مجاہدین کے اچانک حملے سے صہیونی فوجیوں کے اوسان خطا ہوگئے۔ مجاہدین کے حملے میں موقع پر موجود تمام صہیونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔ 

انہوں نے کہا کہ مجاہدین نے بعض صہیونی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ القسام بریگیڈ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں زخمی صہیونی فوجی کو گھسیٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

News ID 1924318

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha