24 مئی، 2024، 5:26 PM

آسٹریا کے وزیر خارجہ کا صدر رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

آسٹریا کے وزیر خارجہ کا صدر رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

آسٹریا کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق آسٹریا کی وزیر خارجہ الیگزینڈر شیلن برگ نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

اس پیغام کے متن میں ملک کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے: عالی جناب، اس مشکل وقت میں، آپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کا قائم مقام وزیر امور خارجہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

 انہوں نے مزید کہا: آسٹریا کی حکومت کے نمائندے کی حیثیت سے میں عزت مآب صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ جناب ڈاکٹر امیر عبداللہیان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے بھی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

News ID 1924273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha