28 اپریل، 2024، 6:02 PM

غزہ: صہیونی جنرل کا رفح کے خلاف مہم جوئی سے خبردار! فلسطینی ذرائع

غزہ: صہیونی جنرل کا رفح کے خلاف مہم جوئی سے خبردار! فلسطینی ذرائع

ایک صہیونی جنرل نے تل ابیب حکام کو جنوبی غزہ کے رفح شہر پر حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شہر میں حماس نے خوف ناک کمین لگا رکھی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی فوج کے سابق سربراہ اسرائیل زیف نے رفح میں کسی بھی مہم جوئی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا: رفح پر حملہ کرنا ایک خطرناک مہم جوئی ہے کیونکہ حماس نے یہاں ایک خطرناک خفیہ کمین لگا رکھی ہے۔

دوسری جانب صہیونی تجزیہ نگار آموس ہاریل نے کہا کہ نئے معاہدے کے بارے میں بہت زیادہ امیدیں پائی جاتی ہیں۔ مصر نے اس حوالے سے مثبت اشارے بھیجے ہیں۔ اگر اس بار موقع چھوٹ گیا تو گانٹز اور آئزن کوٹ فارغ ہو جائیں گے۔

انہوں نے تاکید کی کہ اس وقت نیتن یاہو اپنے خلاف سزا کے اجراء کے امکان سے متعلق عدالت عالیہ کے فیصلوں سے بہت پریشان ہیں۔ جو کسی حماقت کے درپے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس رجیم کی جانب سے رفح پر حملے کی دھمکیاں بڑھ گئی ہیں۔

فلسطین کے مرکزی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رفح شہر کی آبادی تقریباً 1.1 ملین افراد پر مشتمل ہے جو صرف 63.1 مربع کلومیٹر کے رقبے میں رہتے ہیں۔

News ID 1923632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha