16 اپریل، 2024، 4:30 PM

ایرانی حکومت نے اسرائیلی بحری جہاز پر موجود 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دیدی

ایرانی حکومت نے اسرائیلی بحری جہاز پر موجود 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دیدی

ایرانی حکومت نے اسرائیلی بحری جہاز پر موجود 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل کے بحری جہاز کو قبضے میں لیے جانے کے معاملے میں جہاز پر موجود 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ایران نے مطلع کیا ہے کہ پاکستانی عملہ وطن واپس جانے کے لیے آزاد ہے، جہاز کے کپتان کا اختیار ہے کہ وہ جب بھی اپنے عملے کو اجازت دے وہ جہاز سے اتر جائیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے اجازت پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششوں پر دی گئی، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے گزشتہ روز دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں پاکستانیوں کی رہائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

News ID 1923367

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha