25 فروری، 2024، 6:39 PM

غزہ میں ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ

غزہ میں ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ

صہیونی فوج نے غزہ میں مزید ایک فوجی کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، النشرہ نے کہا ہے کہ غزہ میں مقاومتی تنظیموں کے ہاتھوں ہلاک اور زخمی ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کےمطابق فلسطینی مجاہدین نے حملہ کرکے ایک صہیونی فوجی کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کردیا ہے جن میں ایک اعلی افسر بھی شامل ہے۔ ہلاک ہونے والے فوجی کا نام نیریا بالتا بتایا جارہا ہے جوکہ گعفانی یونٹ سے تعلق رکھتا تھا۔ غزہ کے جنوب میں مجاہدین کے حملے میں مارا گیا۔

غزہ کے خلاف وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعداسرائیلی فوج کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 578 فوجی ہلاک اور 239 زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیل اپنی فوج کو ہونے والے نقصانات کا اصل اعداد و شمار سامنے نہیں لاتا ہے۔ طوفان الاقصی میں ہلاک اور زخمی ہونے والے صہیونی فوجیوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ بتائی جارہی ہے۔
 

News ID 1922156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha