21 فروری، 2024، 10:00 AM

یمن، الحدیدہ پر امریکی اور برطانوی فوج کا حملہ

یمن، الحدیدہ پر امریکی اور برطانوی فوج کا حملہ

امریکہ اور برطانیہ نے یمن کی خودمختاری کو پامال کرتے ہوئے ساحلی صوبے الحدیدہ پر دوبارہ حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے کہا ہے کہ امریکی اور برطانوی جنگی جہازوں نے یمن کی فضائی حدود کی خلاف وزری اور خودمختاری کو پامال کرتے ہوئے یمنی ساحلی صوبے الحدیدہ پر دوبارہ حملہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق الحدیدہ کے شمالی شہر الجبنہ پر دو  حملے کئے گئے ہیں حملوں میں امریکی اور برطانوی فوج ملوث ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی فوج کے پاس ہتھیاروں کا وسیع ذخیرہ موجود ہے ہم اس کو کم کرنے کے لئے حملے جاری رکھیں گے۔

بیان میں پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے یمنی شہروں پر بمباری کی ہے۔ 

دراین اثناء امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ یمنی فوج نے امریکی جدید اور قیمتی ڈرون طیارہ گرایا ہے۔ یمنی فوج نے زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائلوں سے اس جدیدترین ڈرون کو نشانہ بنایا تھا۔

امریکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ 4 فروری کے بعد عراق اور شام میں امریکی افواج پر حملے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تاہم یمن کی جانب سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

News ID 1922068

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha