20 فروری، 2024، 8:25 AM

ایران اور ملائشیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلفونک رابطہ

ایران اور ملائشیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلفونک رابطہ

عبداللہیان نے ملائشیا کے ہم منصب کے ساتھ ٹیلفون پر اوآئی سی کے اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے ملائشیا کے وزیرخارجہ محمد حسن کے ساتھ ٹیلفون پر رابطہ کیا اور باہمی تعلقات اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماوں نے غزہ میں جاری صہیونی مظالم  اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، صنعتی اور ثقافتی تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی۔

عبداللہیان نے ملائیشیا کے وزیرخارجہ کے ساتھ اوآئی سی کے اجلاس کے انعقاد اور ایران کی فعال شرکت کے حوالے سے یقینی دہانی کرائی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ او آئی سی کے اجلاس میں غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد رسانی اور صہیونی جارحیت کو روکنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔

گفتگو کے دوران ملائشیا کے وزیرخارجہ نے بین الاقوامی معاملات اور مسائل کو حل کرنے میں ایران کے کردار کو سراہا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح پر رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ تجارت اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید توسیع دی جائے۔

News ID 1922042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha