5 فروری، 2024، 10:22 AM

پاکستان بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

پاکستان بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق اپنے خصوصی پیغام میں پاکستانی صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق اپنے خصوصی پیغام میں پاکستانی صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا۔

پاکستانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد اور حتمی حل آزادانہ استصواب رائے سے کیا جائے گا۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جانا چاہیے۔

News ID 1921692

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha