مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے خلیج عدن میں امریکی فوج کی زیرملکیت مال برادر کشتی اوسن گاز پر حملہ کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یمنی بحریہ نے مناسب ہتھیاروں سے امریکی فوجی کشتی کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے دوبارہ تاکید کی کہ جب تک غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر صہیونی حکومت کے حملے بند نہ ہوجائیں، بحیرہ احمر سے صہیونی بندرگاہوں کی جانب سے جانے والی کشتیوں پر حملہ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے حملے یمنی سرحدوں کے دفاع اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے ہیں۔
یحیی سریع نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے حملے کی صورت میں بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں جارح ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ