مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کے بعد تل ابیب سے اپیل کی ہے کہ غزہ میں معصوم شہریوں پر حملے فوری بند کرے۔
انہوں نے ایکس کے صفحے پر لکھا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لئے فوری جنگ بندی ضروری ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ صہیونی حکومت حملوں کے دوران فوجی اور غیر فوجی تنصیبات میں کسی قسم کا فرق نہیں رکھتی ہے اور عام شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔
غزہ میں شہری انفراسٹرکچر پر حملے اور وسیع پیمانے پر عوام کو نشانہ بنانے کے بعد صہیونی حکومت پر عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی کے لئے دباو بڑھ رہا ہے۔
اسرائیل کے مختلف شہروں میں بھی عوام نتن یاہو کابینہ پر جنگ بندی اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ