مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق العربی الجدید نے اسرائیلی سابق فوجی جنرل کے حوالے سے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد مختلف مقامات پر جھڑپوں میں فلسطینی تنظیموں نے صہیونی فوج کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
موشے کبلینسکی نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے گولان بریگیڈ کا ایک چوتھائی حصہ اب تک مکمل ختم ہوگیا ہے۔
صہیونی چینل 12 سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اعلی افسر نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے اس خصوصی بریگیڈ کے اب تک 82 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جس میں اعلی رینک کے کئی افسران بھی شامل ہیں جبکہ اس سے کہیں زیادہ زخمی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نقصانات جنگ کے آغاز سے ہی جاری ہیں جبکہ طوفان الاقصی کے فورا بعد حماس سے جنگ کے لئے میدان میں اتارا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان نقصانات کی تلافی کے لئے کئی ہفتے درکار ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ