مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے طیاروں نے شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں یونائیٹڈ نیشنز ریلیف اینڈ ورک ایجنسی سے منسلک ابو حسین اسکول پر بمباری کی۔
صیہونی حکومت نے شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں الھوجہ اسٹریٹ اور ابو حسین اسکول پر بھی بیک وقت دو حملے کئے ہیں۔
اسی دوران ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جانب سے سفید فاسفورس کے استعمال کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
غزہ میں الاقصیٰ چینل کے نمائندے کی شہادت
ایک اور خبر یہ ہے کہ الاقصیٰ چینل کے رپورٹر ایاد ماتر غزہ میں ان کے گھر پر بمباری میں شہید ہو گئے۔ اس حملے میں اس رپورٹر کی والدہ بھی شہید ہوئیں۔
7 اکتوبر سے غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔
غزہ میں غفیری ٹاور کو نشانہ بنایا گیا
صہیونی لڑاکا طیاروں نے برج الغفیری کو نشانہ بنایا ہے جہاں صحافی موجود ہیں۔
آپ کا تبصرہ