مہر خبررساں ایجنسی - صوبائی ڈیسک: اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف علاقوں اور شہروں کے لوگوں نے ہفتے کی رات ملک کی مرکزی شاہراہوں اور چوکوں میں اپنی پرجوش شرکت کے ذریعے طفل کش صیہونی رجیم کے خلاف مزاحمتی محاذ اور فلسطینی مجاہدین کی فتح کا جشن منایا۔
ایرانی عوام نے گاڑیوں اور موٹرسائیکل ریلی نکال کر فلسطینی عوام اور بیت المقدس کی امنگوں کی حمایت میں الاقصی طوفان آپریشن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
ایرانی مرد، خواتین، بوڑھے اور جوانوں نے اپنے دل کی گہرائیوں سے پرجوش انداز میں جھومتے ہوئے "مردہ باد اسرائیل" کا نعرہ لگایا اور فلسطین اور ایران کے رنگین جھنڈوں کے ساتھ فلسطینیوں کی حمایت اور خوشی کا نعرہ لگایا۔
اقصی طوفان کی کامیابی کی خوشی میں ایرانی عوام نے آتش بازی اور لائٹنگ جیسے پر مسرت پروگراموں کا انعقاد کیا اور فلسطین اور ایران کے جھنڈے لہراتے ہوئے اسرائیل اور اس کے حامیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔
مشرقی آذربائیجان کے عوام کا فلسطین کی حمایت میں مارچ
تبریز کے عوام کی ایک بڑی تعداد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں "الاقصی طوفان" نامی فلسطینی مزاحمتی آپریشن کی حمایت میں سڑکوں پر آگئی۔
اصفہان کے عوامی جشن میں صیہونیوں کی تباہی اور اسرائیل کے خاتمے پر شادیانے بجائے گئے۔
اصفہان کے عوام نے فلسطینی عوام کے ساتھ مل کر صیہونی تباہی کی فتح کا جشن منایا۔
بیرجند میں "الاقصیٰ طوفان" کی کامیابی پر عوام کا جشن
فردیس کے عوام کا فلسطین کی حمایت میں خوشگوار اجتماع
فردیس میں فلسطینی عوام کی فتح کی حمایت میں ایک عوامی ریلی نکالی گئی۔
فلسطینیوں کی فتح کا جشن منانے میں مشہد کے عوام کا جوش و خروش دیدنی
فلسطینی عوام کی فتح کی حمایت میں ہفتے کی شام مشہد کے فلسطین اسکوائر پر "مظلوموں کی طاقت" کے عنوان سے ایک خوشگوار عوامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
بجنورد میں فلسطینی مزاحمت کی جیت کا شاندار جشن
ایران کے مغربی اسلام آباد کے عوام نے کار اور موٹرسائیکل ریلی کے ذریعے فلسطینی عوام کے الاقصیٰ طوفانی آپریشن کی حمایت کا اعلان کیا۔
رشت میں الاقصیٰ طوفان کی فتح پر لوگوں کا جشن
ہفتے کی شام پورے ملک کی طرح رشت میں بھی طفل کش صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمتی محاذ اور فلسطینی مجاہدین کی فتح کا جشن منایا گیا۔
صوبہ گیلان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام نے رشت کے ثقافتی مارچ اور شہدائے ذہاب اسکوائر پر صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمتی محاذ کی قابل فخر فتح کا جشن منایا۔
فلسطینی مزاحمت کی فتح پر خرم آباد کے عوام بھی جھوم اٹھے
خرم آباد کے عوام نے "اللہ اکبر" کے نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر ایران اور فلسطین کے جھنڈے لہرائے اور فلسطینی مجاہدین کی حمایت کی۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں تحریک حماس اور دیگر مزاحمتی گروپوں نے آج صبح سے ہی صیہونی بستیوں پر راکٹ فائر کرنا شروع کر دیے اور ساتھ ہی مقبوضہ علاقوں کے اندر پیش قدمی شروع کر دی۔
آپ کا تبصرہ