3 اکتوبر، 2023، 1:36 PM

ایران، داعش کا دہشت گرد نیٹ ورک تباہ، 7 دہشت گرد گرفتار

ایران، داعش کا دہشت گرد نیٹ ورک تباہ، 7 دہشت گرد گرفتار

سپاہ پاسداران انقلاب کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر صوبہ کرمان میں کاروائی کرتے ہوئے تکفیر گروه داعش سے وابستہ 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صوبہ کرمان کی عدلیہ کے مرکز اطلاعات کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امام زمان علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں نے صوبائی خفیہ اداروں کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم سے وابستہ عناصر کو گرفتار کرلیا ہے۔

صوبائی عدلیہ کے اعلی عہدیدار مہدی بخشی نے کہا کہ دہشت گرد گروہ صوبے میں تخریبی کاروائی کرتے ہوئے بدامنی ایجاد کرنے کی کوشش کررہا تھا لیکن قبل از وقت شناخت کرلی گئی اور سیکورٹی فورسز نے ان کی کوشش ناکام بنادی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا اور مختلف حصوں میں بدامنی پھیلانا تھا لیکن اللہ کے کرم سے بروقت ناکام بنادیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹ ورک کے کارندوں کے خلاف عدالتی کاروائی شروع کیا جائے گی۔

بخشی نے کہا کہ دشمن ممالک نے حالیہ مہینے میں ملک کی بدامنی اور آشوب برپا کرنے کی متعدد مرتبہ کوشش کی اور تکفیری عناصر کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا لیکن ملکی سیکورٹی اداروں نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی ہر کوشش ناکام بنادی۔

News ID 1919145

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha