20 جولائی، 2023، 2:50 PM

دفاع مقدس کے 18 شہیدوں کے پیکروں کی ایران واپسی

دفاع مقدس کے 18 شہیدوں کے پیکروں کی ایران واپسی

اہواز : دفاع مقدس کے 18 شہیدوں کی میتیں جو عراق میں شہیدوں کی باقیات کے لئے انجام پانے والی نئی تلاش کے نتیجے میں دریافت ہوئی تھیں، شلمچہ سرحد کے راستے ایران واپس پہنچ گئی ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق ان 18 شہیدوں کی پاکیزہ لاشیں جو حال ہی میں دفاع مقدس کے آپریشنل علاقوں میں تلاش کے دوران دریافت ہوئی تھیں، آج جمعرات کی صبح لوگوں کی موجودگی میں وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔

خیال رہے کہ ان شہداء کے جنازوں کی تلاش کا عمل عراق میں حال ہی میں انجام پایا اور یہ جنازے آج ایران واپس آرہے ہیں تاکہ ان کی مزید شناخت کا عمل انجام دیا جاسکے۔

ادھر ایران کی مسلح افواج کے لاپتہ افراد کی تلاش کمیٹی کے کمانڈر نے کہا کہ ان شہداء کی لاشوں کو حال ہی میں شمالی فکہ، جزیرہ مجنون، مشرقی دجلہ اور شلمچہ نہروں کے آپریشنل علاقوں میں تلاش کیا گیا ہے۔

جنرل باقر زادہ کے مطابق شہداء چوتھی اور پانچویں کربلا آپریشن میں شہید ہوئے۔

شہداء کے جسد ہائے خاکی کو شلمچہ شہر میں الوداع کہنے کے بعد اہواز منتقل کیا جائے گا۔

News ID 1917927

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha