مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق زیادہ تر فلائٹس شمال مشرقی علاقوں میں منسوخ ہوئیں۔ جبکہ 1320 فلائٹس نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منسوخ ہوئیں۔
شدید موسم کی وجہ سے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ اور لا گارڈین ایئرپورٹ پر گراؤنڈ آپریشن روکنا پڑا۔
ایئرلائنز نے ٹوئٹر پر ایڈوائزری جاری کیں اور مسافروں کو ہدایت دی کہ ایئرپورٹ آنے سے پہلے فلائٹ کا وقت اور موسم کی صورتحال چیک کرکے آئیں۔
واضح رہے کہ امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال ہے۔
نیویارک، نیو جرسی، کنیٹیکٹ، پنسلوانیا، میساچوسیٹس اور ورمونٹ میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
دوسری طرف مغربی اور جنوبی ریاستوں میں شدید گرمی کی صورتحال ہے، پارہ ریکارڈ سطح پر پہنچ رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ