17 جولائی، 2023، 2:30 PM

اردبیل کی جامع مسجد میں طشت گزاری کی روایتی تقریب+ ویڈیو

اردبیل کی جامع مسجد میں طشت گزاری کی روایتی تقریب+ ویڈیو

ایران کے صوبے اردبیل میں طشت گزاری کی یہ رسم محرم کے اہم خصوصی پروگراموں میں سے ایک ہے جو ہر سال بہت سے سیاحوں کو اس صوبے کی طرف راغب کرتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس تقریب میں ایران کے مختلف علاقوں اور صوبوں سے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

واضح رہے کہ طشت گذاری کی یہ رسم سینکڑوں سال پرانی ہے جو صفوی دور سے اردبیل صوبے میں منائی جاتی آرہی ہے۔

در حقیقت یہ تقریب صوبے کے عقائد اور رسوم سے جڑی ہوئی ہے جو واقعہ عاشورہ کے شہداء اور پیاسوں کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے۔ 

اس تقریب میں ماتم داری کے بعد لوگ مختلف زنجیریں پہن کر نوحہ خوانی کرتے ہوئے مختلف نعروں کے ساتھ پیتل، تانبے کے گول پیالوں کو مذہبی اشعار سے مزین ایک خاص جگہ پر رکھ دیتے ہیں اور حاضرین واقعہ کربلاء کی یاد میں غم و اندوہ کا اظہار کرتے ہوئے صاف چشموں کے پانی بھرے مرتبانوں کو اس بڑے طشت میں انڈیلتے ہوئے ایک مخصوص دعا پڑھتے ہیں اور ماتم داران اس پانی کو تبرک کے طور پر پیتے ہیں یا اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔

اردبیل کی جامع مسجد میں طشت گزاری کی روایتی تقریب+ ویڈیو

ماتمی ثقافت کے بہت سے محققین کے مطابق یہ تقریب 60 ہجری میں 27 ذی الحجہ کو امام حسین (ع) کی جوانمردی اور استقامت کے اعزاز میں ادا کی جاتی ہے۔ 

اردبیل صوبے کے دو اہم مراکز دارالارشاد اور دارالایمان میں محرم الحرام کی خصوصی عبادات اور پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔

اردبیل کی جامع مسجد میں طشت گزاری کی روایتی تقریب+ ویڈیو

مذکورہ دونوں بڑے اہم دینی مراکز در اصل شیخ صفی الدین اردبیلی اور مقتدیٰ اردبیلی جیسے شیوخ، عرفا اور بزرگوں کی آرام گاہ ہیں جنہوں نے اپنی انتھک کوششوں سے صفویوں کی متحدہ شیعہ حکومت کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 

واضح رہے کہ اردبیل صوبے کے ان پروگراموں کو ایران بھر میں اس قدر شہرت حاصل ہے کہ اسے ایران کے دیگر صوبوں اور علاقوں کے لئے عزاداری کا مرکز اور نمونہ سمجھا جاتا ہے۔

News ID 1917857

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha