16 جولائی، 2023، 11:57 PM

غدیر اور عاشورا کے عنوان سے جامعۃ النجف سکردو علمی مذاکرہ

غدیر اور عاشورا کے عنوان سے جامعۃ النجف سکردو علمی مذاکرہ

جامعۃ النجف سکردو کے زیر اہتمام علامہ اقبال آڈیٹوریم (انچن کیمپس) میں سلسلہ وار علمی مذاکرے کی دوسری نشست بعنوان "غدیر اور عاشورا اسباب، اہداف اور تقاضے" کے عنوان سے برگزار ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ النجف سکردو کے زیر اہتمام علامہ اقبال آڈیٹوریم (انچن کیمپس) میں سلسلہ وار علمی مذاکرے کی دوسری نشست بعنوان "غدیر اور عاشورا  اسباب، اہداف اور تقاضے" کے عنوان سے برگزار ہوئی۔

اس علمی نشست کے شرکائے گفتگو معروف عالم دین شیخ محمد حسن صلاح الدین اور شیخ سجاد حسین مفتی تھے۔ 

اپنی نوعیت کے اس منفرد علمی نشست میں علما، دانشور، مدارس، کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس پروگرام کا دورانیہ دو گھنٹہ تھا۔ یہ بابرکت پروگرام تلاوت قرآن، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، خطبہ استقبالیہ، سوال و جواب،اسمائے حسنیٰ، تواشیح اور دعائیہ کلمات پر مشتمل تھا۔

غدیر اور عاشورا کے عنوان سے جامعۃ النجف سکردو علمی مذاکرہ

اس متنوع اور مفید پروگرام کو شرکا نے کافی سراہا اور آئندہ بھی وقتا فوقتاً ایسی علمی نشستوں کے انعقاد پر زور دیا۔

News ID 1917846

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha