16 جولائی، 2023، 4:11 PM

مقبوضہ فلسطین میں مظاہرے کے حوالے سے مغربی میڈیا کی خاموشی شرمناک ہے، ایرانی وزارت خارجہ

مقبوضہ فلسطین میں مظاہرے کے حوالے سے مغربی میڈیا کی خاموشی شرمناک ہے، ایرانی وزارت خارجہ

 مغربی میڈیا، مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین کو دبانے کی تل ابیب کی پالیسی پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے ان مظاہروں کو اسرائیل میں جھوٹی جمہوریت کی علامت کے طور پر پیش کرنے کی شرمناک کوشش کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ہم مقبوضہ فلسطین میں کئی مہینوں سے جاری مظاہروں اور ہڑتالوں میں لاکھوں افراد کو مفلوج کرنے کے ساتھ ساتھ مظاہرین کے خلاف تشدد کے جدید ترین وحشت ناک طریقے استعمال کرنے اور غاصب صیہونی حکومت کی سیکورٹی فورسز اور پولیس کے ہاتھوں دسیوں مظاہرین کی موت اور سینکڑوں کے زخمی اور لاپتہ ہونے کی خبروں کی خوف ناک سنسرشپ کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مغرب کی ابلاغیاتی سامراجیت نے مظاہرین کے خلاف جبر اور تشدد پر چپ سادھ رکھی ہے اور غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل اور جبر کو سنسر شپ کے ذریعے اسرائیل میں جھوٹی جمہوریت کی علامت کے طور پر پیش کر رہی ہے۔ 

جبکہ یہی مغربی میڈیا مغرب کے غیر اتحادی ممالک میں چھوٹے سے چھوٹے اجتماع اور احتجاج کو بھی آزادی بیان اور انسانی حقوق کے بہانے بڑے پیمانے پر اچھال کر انقلاب کا نام دیتے ہوئے افراتفری اور تشدد کو ہوا دیتا ہے۔

News ID 1917843

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha