14 جولائی، 2023، 5:03 PM

فلسطین کو آزاد ملک تسلیم کیا جائے، یورپی پارلیمنٹ

فلسطین کو آزاد ملک تسلیم کیا جائے، یورپی پارلیمنٹ

یورپی پارلیمنٹ نے اپنے اجلاس میں قرار داد پاس کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد ملک تسلیم کرنے کے علاوہ اس بات پر تاکید کی گئی کہ غرب اردن میں صہیونی بستیوں کی آبادکاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے لہذا اس سلسلے کو فوری بند کیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے دو ریاستی حل کے فارمولے کے تحت 1967 کی سرحدوں کے مطابق فلسطین کو آزاد ملک تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹراسبرگ میں ہونے والے آخری پارلیمانی اجلاس میں یورپی ممالک نے اکثریت کے ساتھ فلسطین کو آزاد ملک تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ نے بین الاقوامی قوانین کی رعایت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین اسرائیلی اور فسلطینی عوام کے برابری حقوق کا قائل ہے۔

یورپی پارلیمنٹ نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین میں قاونون ساز اسمبلی اور فلسطینی اتھارٹی کے انتخابات جلد منعقد کئے جائیں اور صہیونی حکومت مشرقی بیت المقدس میں مقیم فلسطینیوں کو انتخابات کی اجازت دے۔

اجلاس میں تاکید کی گئی کہ غرب اردن میں صہیونی بستیوں کی آبادکاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے لہذا اس سلسلے کو فوری بند کیا جائے۔

News ID 1917801

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha