12 جولائی، 2023، 2:04 PM

ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو گی، پاکستانی وزیرِ اعظم

ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو گی، پاکستانی وزیرِ اعظم

پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو گی، الیکشن اکتوبر، نومبر میں جب بھی ہوں گے الیکشن کمیشن اس کا اعلان کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو گی، الیکشن اکتوبر، نومبر میں جب بھی ہوں گے الیکشن کمیشن اس کا اعلان کرے گا۔

انہوں نے پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ اور قومی نصاب میں اصلاحات کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی حکومت عوام کے ووٹوں سے آئے وہ تعلیم کو پہلی ترجیح دے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے کہ آج آئی ایم ایف کے بورڈ کی میٹنگ ہے، دعا کریں آج آئی ایم ایف پروگرام منظور ہو جائے، یہ لمحۂ فخریہ نہیں لمحۂ فکریہ ہے، ہمسائیہ ممالک ہم سے کہیں آگے نکل گئے ہیں۔

News ID 1917762

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha