15 مئی، 2023، 12:23 PM

ترکیہ الیکشن؛ کوئی امیدوار واضح اکثریت نہ لے سکا، دوبارہ ووٹنگ کا امکان

ترکیہ الیکشن؛  کوئی امیدوار واضح اکثریت نہ لے سکا، دوبارہ ووٹنگ کا امکان

ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق صدر رجب طیب اردوان سمیت کوئی امیدوار واضح برتری حاصل نہ کرسکا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان کو مخالف امیدواروں پر برتری حاصل ہے تاہم ان کے 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے کا امکان نہیں ہے۔ صدارتی انتخابات میں 98 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اب تک نتائج میں صدر رجب طیب اردوان 49.34 فیصد ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ ان کے مخالف امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو45.00 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔ ے سنان اوغان  تک 5.23 فیصد ووٹ لے کر تیسرے نمبرپر ہیں۔

ترکیہ میں صدربننے کے امیدوار کو 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد سے زائد ووٹ نہ لینے پر 28 مئی کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فیصلہ ہوگا۔ ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار24 پارٹیاں اور 151 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ  رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ہے۔

News ID 1916478

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha