مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ گولڈن ٹیمپل کی نزدیکی سڑک پر تین دنوں کے دوران یہ دوسرا دھماکا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6 ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا، یہ دھماکا معمولی نوعیت کا تھا۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے لیکن دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
خیال رہے کہ 6 مئی کوبھی گولڈن ٹیمپل کے قریب اسی سڑک پردھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص زخمی ہوا تھا۔
آپ کا تبصرہ