18 اپریل، 2023، 1:45 PM

پاکستان تہران اور ریاض کے تعلقات کا بڑی گرم جوشی سے خیرمقدم کرتا ہے، پاکستانی وزیر اعظم

 پاکستان تہران اور ریاض کے تعلقات کا بڑی گرم جوشی سے خیرمقدم کرتا ہے، پاکستانی وزیر اعظم

گزشتہ شب اسلام آباد میں اسلامی ممالک کے سفیروں کے اعزار میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تہران و ریاض کے تعلقات کا بڑی گرم جوشی سے خیرمقدم کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی میزبانی میں اسلامی ممالک کے سفیروں کے اعزار میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم نے ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات اور دونوں ممالک کے مابین باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات کی بحالی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران و سعودی عرب کے وفود کا ایک دوسرے کے دارالحکومتوں کی جانب سفر درحقیقت علاقے کے لئے صلح و آشتی اور امید کی نوید سناتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان تبدیلیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے آئندہ مقاصد کی پیروی بڑی اہمیت کی حامل ہے اور پاکستان تہران و ریاض کے تعلقات کا بڑی گرم جوشی سے خیرمقدم کرتا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اختلافات کے حل کے لئے ایران و سعودی کے درمیان ایک پل کی تعمیر درحقیقت ایک بڑی کامیابی ہے اور پاکستان بڑی خوشی اور امید کے ساتھ اس مثبت تبدیلی کا نظارہ کر رہا ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی ماہ رمضان کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی انتہاپسندی میں شدت آنے پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ حالیہ مہینوں کے دوران اسرائیلی رجیم کے حملوں اور جارحیت میں اضافہ ہو گیا ہے اور غاصب فورسز نے تمام تر لاپرواہی کے ساتھ سبھی ریڈ لائنز کو پار کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس افطار پارٹی کی سائڈ لائن پر ایران اور سعودی عرب کے سفیروں سید محمد حسینی اور نواف سعید المالکی نے مختصر ملاقات بھی کی۔

News ID 1915971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha