22 مارچ، 2023، 2:48 PM

امریکہ کو انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، ایرانی وزارت خارجہ

امریکہ کو انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ امریکی حکومت کو دوسرے ممالک میں انسانی حقوق کی اعلیٰ اقدار کے بارے میں بات کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ کو بے بنیاد، حقیقت کے برعکس اور سیاسی نوعیت اور مداخلت پسندانہ قرار دیا اور آزاد ممالک کے اندرونی معاملات میں امریکی حکومت کی مداخلت پسندانہ روش کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس رپورٹ میں بین الاقوامی تعلقات میں انسانی حقوق کے اعلیٰ زمرے کو جانچنے اور اس کی قدر کرنے کا کوئی حوالہ نہیں ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین اور دیگر ملکی قوانین و ضوابط میں انسانی حقوق کی اعلیٰ حیثیت، اہمیت اور اصلیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران حقوق بشر کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احترام کرتا ہے اور امریکہ کی تسلط پسند حکومت سے کوئی توقع نہیں ہےکہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں حقائق کو بیان کرے۔

کنعانی نے امریکی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے وسیع واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کو دوسرے ممالک میں انسانی حقوق کی اعلیٰ اقدار کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہاکہ امریکہ منافقانہ طور پر ایرانی عوام کے انسانی حقوق کا دفاع کرنے کا دعویٰ کرتا ہے، لیکن دوسری جانب ایرانی قوم کے خلاف ہر قسم کی ظالمانہ، غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیاں لگا کر منظم طریقے سے ایرانی عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ حکومت منظم طریقے سے دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور پشت پناہی کر رہی ہے اور ایرانی عوام کے خلاف ہے۔

انہوں نے اسی طرح امریکا میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کے واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کے خلاف امریکی پولیس کے تشدد اور خاص طور پرسیاہ فام شہریوں کے سلسلے میں امریکی پولیس اور عدلیہ کے ٹارگیٹڈ اقدامات ، اقلیتون کے حقوق کی پامالی، پرامن مظاہرین کی سرکوبی اور پناہ گزینوں سے غیر انسانی سلوک اور ان کے بچوں سے وحشیانہ طرزعمل جیسے واقعات امریکا کے اندر انسانی حقوق کی پامالی کی محض چند مثالیں ہیں۔

News ID 1915436

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha