6 مارچ، 2023، 7:35 PM

ملکی ساختہ طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت پر بھارتی بحریہ کے کمانڈروں کی کانفرنس کا آغاز

ملکی ساختہ طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت پر بھارتی بحریہ کے کمانڈروں کی کانفرنس کا آغاز

ملکی ساختہ طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت پر بھارتی بحریہ کے کمانڈروں کی سال 2023 کی پہلی کانفرنس شروع ہوگئی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے خطاب کیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں مقامی طور پر تیار کیے گئے طیارہ بردار آئی این ایس وکرانت پر بھارتی بحریہ کے کمانڈروں کی سال 2023 میں پہلی کانفرنس شروع ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  کانفرنس میں اعلی عسکری سطح سطح پر اہم سیکورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور بحریہ کے کمانڈرز ایک ادارہ جاتی فورم کے ذریعے دیگر اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے ساتھ گفتگو بھی کریں گے۔

بھارتی بحریہ کمانڈروں کی کانفرنس کا پہلا مرحلہ سمندر میں پہلی مرتبہ بھارت کے پہلے طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت پر  ہو رہی ہے۔ اس موقع پر بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے بحریہ کےکمانڈروں سے خطاب کیا جبکہ بھارتی فوج اور فضائیہ کےسربراہ بھی بعد میں بحریہ کے کمانڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1915094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha