مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ لیویز کے مطابق کوئٹہ سبی شاہراہ پر کمبڑی پل کے مقام پر دھماکہ ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کو نشانہ بنایا گیا۔
ایس پی بولان محمود نوتیزئی نے کہا ہے کہ دھماکہ خودکش ہو سکتاہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں۔ لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو سبی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کوئٹہ اور سبی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی کرکے واپس آرہے تھے کہ رستے میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ٹرک الٹ گیا اور اہلکار اس کے نیچے دب گئے۔
آپ کا تبصرہ